Feb 26, 2020 12:38 Asia/Kabul
  • امریکا میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ

امریکی حکام کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے تیار رہیں۔ 

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے تیار رہیں۔ 
امریکا میں بیماریوں کو کنٹرول اور اس سے بچائو کے ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروٹیکشن نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے امریکا میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
امریکی ادارے کی سربراہ ڈاکٹر نینسی میزونیر کا کہنا ہے کہ سوال یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس امریکا میں پھیلے گا یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ یہ کب پھیلے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ صحت کے حکام کو اس بابت کوئی اندازہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلائو امریکا میں سخت ہوگا یا معمولی ہوگا تاہم امریکی شہریوں کو اس سے بچائو کیلئے خود تیا ر رہنا ہوگا۔

ټیګونه

کمنټونه